Daily Mashriq


حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرلیا، عوام سے جھوٹ بولا گیا: مریم اورنگزیب

حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرلیا، عوام سے جھوٹ بولا گیا: مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک: ڈالر کی قیمت میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی شرائط مان لیں،ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ڈالر کی قیمت میں تاریخی اضافے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرلیا ہے، ڈالرکی قیمت میں اضافہ ثبوت ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط مان لی ہیں اور عوام سے جھوٹ بولا گیا، عوام کو بتایا جائے کہ کن شرائط پر معاہدہ کیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیرخزانہ نے 100 دن کی تقریب میں جھوٹ بولا اور قوم کو دھوکہ دیا، قوم سے جھوٹ بولنے اوردھوکہ دہی پرحکومت مستعفی ہو۔ ڈالر کی قدرمیں اضافے سے بدترین مہنگائی آئے گی، کٹے، مرغیوں اورانڈوں سے معیشت ٹھیک کرنے والے سے یہی توقع کی جاسکتی ہے، وقت اور حالات گواہی دے رہے ہیں کہ حکومت چلانا اورمسائل حل کرنا تحریک انصاف کے بس کی بات نہیں۔ انڈے اور مرغی کی سرکار نہیں چلے گی۔

 واضح رہے کہ انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالرتاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

متعلقہ خبریں