Daily Mashriq

وزیراعظم کی بیوروکریسی کو عوام کی خدمت کی ذمہ داری پوری کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی بیوروکریسی کو عوام کی خدمت کی ذمہ داری پوری کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے بیورو کریسی کو ہر کام میرٹ پرکرنے اور لوگوں کی خدمت کی ذمہ داری پوری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 وہ آج لاہور میں صوبائی بیورو کریسی اور اعلیٰ پولیس افسروں کے اجلاس کی  صدارت کررہے تھے۔

 معیشت میں بہتری کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات پرزور دیا کہ ملک کی معاشی ترقی کےلئے قابل بیورو کریسی کا اہم کردار ہوتا ہے۔

 انہوں نےکہا کہ بیورو کریسی اور دوسرے عہدوں پر تقرریاں میرٹ پر کی گئی ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سرکاری افسروں کو کسی بھی سیاسی مداخلت سے آزاد کیا ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ صوبے پنجاب میں نظم و نسق اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہمیں نئے پاکستان میں پرانی سوچ کو بدلنا ہے کیونکہ پرانا نظام زیادہ دیر تک کام نہیں کرسکتا۔

 عمران خان نے کہا کہ غریبوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کےلئے کوششیں تیز کی جانی چاہئیں۔

 وزیراعظم نےکہاکہ پولیس کا محکمہ قانونی اختیار رکھتا ہے لیکن یہ اختیار صرف عوام کی خدمت اور ان کی زندگیوں میں بہتری لانے کےلئے استعمال ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں