میر واعظ عمر فاروق کے بعد یاسین ملک بھی رہا

میر واعظ عمر فاروق کے بعد یاسین ملک بھی رہا

ڈیسک :انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں حکام نے بتایا ہے کہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کو تقریباً چار ماہ کی قید کے بعد سرینگر کی سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

انھیں آٹھ جولائی کو حزب المجاہدین کے نوجوان کمانڈر برہان الدین وانی کی ہلاکت کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

میڈیا کے مطابق جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کو سنیچر  کی شام سرینگر کی سینٹرل جیل سے رہا کیا گیااور وہ معصومہ میں اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وہ اتوار کو میڈیا سے بات کریں گے۔پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ ریڈیو پاکستان کے مطابق یاسین ملک کو خراب حالات میں غیر قانونی طور پر قید میں رکھا گیا جہاں ان کی صحت بگڑتی گئی۔ گذشتہ دنوں انھیں مبینہ طور پر طبی امداد نہ فراہم کرنے پر سرینگر میں انڈین حکومت کے خلاف مظاہرے بھی ہوئے۔اس سے قبل سوموار کو حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو دو ماہ کی قید کے بعد رہا کیا گیا تھا تاہم انھیں ابھی ان کے گھر پر نظر بند رکھا گیاا ہے۔

خیال رہے کہ کشمیر میں گذشتہ 114 دنوں سے جاری عوامی احتجاج میں اب تک سو سے زیادہ افراد ہلاک اور پندرہ ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں