نواز شریف کے دن ختم ہو چکے ایک چوہا پکڑا گیا اور اب باقیوں کی باری ہے، عمران خان

نواز شریف کے دن ختم ہو چکے ایک چوہا پکڑا گیا اور اب باقیوں کی باری ہے، عمران خان

 ڈیسک :چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون ہے اس لئے تمام کارکن رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے ہر صورت بنی گالہ پہنچیں جب کہ قومی سلامتی کی خبر لیک کرنے پر پرویز رشید کو قربانی کا بکرا بنایا گیا۔

بنی گالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آج تین روز سے پولیس نے بنی گالہ کا محاصرہ کر رکھا ہے، نہ تو ہمارے کارکنوں کو اندر آنے دیا جا رہا ہے اور نا ہی کھانا اندر لانے کی اجازت دی جا رہی ہے، پولیس خواتین کے ساتھ بھی بدتمیزی کر رہی ہے جب کہ ہمارے کارکنوں کی جیبوں سے پیسے بھی نکالے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی کرپشن پکڑی گئی ہے اور وزیراعظم کی کرپشن سے متعلق پوچھنا میرا جمہوری اور آئینی حق ہے، حکومت نے عدالتی احکامات کے باوجود اسلام آباد کو کنٹینر لگا کر بند کر رکھا ہے، بنی گالہ کی چار دیواری کے اندر بھی سیکشن 144 نافذ کر رکھی ہے جب کہ دفاع پاکستان کونسل اور نواز شریف جلسے کرتے پھر رہے ہیں، کیا اس ملک میں ہمارے لئے الگ اور دوسروں کے لئے الگ قانون ہے، یہ میرا نہیں عدلیہ کا ٹرائل ہے۔

متعلقہ خبریں