Daily Mashriq

ودیا بالن نے کس کی فلم کے خوف سے اپنی فلم نمائش کی تاریخ آگے بڑھائی؟

ودیا بالن نے کس کی فلم کے خوف سے اپنی فلم نمائش کی تاریخ آگے بڑھائی؟

ڈیسک: بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ اور شاہ رخ خان کی فلم ’’ڈیئرزندگی‘‘  سے باکس آفس مقابلے میں ناکامی کے ڈرسے فلم ’’کہانی 2‘‘ کی نمائش کی تاریخ آگے بڑھادی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اورشاہ رخ خان کی فلم ’’ڈیئرزندگی‘‘ اورودیا بالن کی فلم ’’کہانی 2‘‘ 25 نومبرکو ایک ساتھ ریلیزہونا تھیں  جس کے بعد دونوں فلموں کے باکس آفس پر تصادم کاامکان تھا لیکن اب اداکارہ ودیا بالن نے مسلسل اپنی فلموں کی ناکامی کے بعد اپنی فلم کی نمائش کی تاریخ آگے بڑھادی ہے۔

اداکارہ ودیا بالن مسلسل 3 فلموں کی ناکامی کے بعد شاہ رخ خان اورعالیہ بھٹ کی فلم کے ساتھ باکس آفس پرمقابلہ کرنے سے اجتناب کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد انہوں نے فلم کی نمائش کی تاریخ 25 نومبر سے بڑھا کر2 دسمبر کردی ہے جب کہ فلم کے ٹریلیر کی ریلیز کے ساتھ ہی فلم کی نمائش کی تاریخ آگے بڑھانے کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’’ڈیئرزندگی‘‘ میں شاہ رخ خان نے مختصرکردارادا کیا ہے اور فلم 25 نومبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

فن و فنکار