یمن میں سعودی اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں 60 افراد ہلاک

یمن میں سعودی اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں 60 افراد ہلاک

ڈیسک: یمن کے شہر الحدیدہ اور تعز میں سعودی اتحادی افواج کے فضائی حملوں میں 60 سے زائد افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی شہر تعز میں سعودی اتحادی افواج کے فضائی حملے میں کم از کم 20 افراد ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ تعز میں حملے کے چند ہی گھنٹوں کے بعد حوثی باغیوں کے زیر قبضہ شہر الحدیدہ میں قائم ایک جیل کمپلیکس پر کئے جانے والے اتحادی افواج کے فضائی حملے میں 40 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں