Daily Mashriq

بنی گالہ کے قریب پی ٹی آئی کارکنوں پر آنسو گیس کی شیلنگ

بنی گالہ کے قریب پی ٹی آئی کارکنوں پر آنسو گیس کی شیلنگ

ڈیسک: پولیس نے بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کے گھر کے باہر پہنچنے کی کوشش کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف پھر کریک ڈاؤن شروع کردیا اور ان پر آنسو گیس کی شیلنگ کردی۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کچھ بھی کریں لیکن بنی گالہ پہنچیں جس کے بعد وہ 2 نومبر کو یہاں سے اسلام آباد کی جانب بڑھیں گے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین عمران خان کی رہائش گاہ تک پہنچنے کے لیے مختلف راستے استعمال کررہے ہیں۔ بنی گالہ کے باہر پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔

 پولیس کے مطابق جب سینیئر سپریٹنڈنٹ پولیس آپریشنز سجاد کیانی کی قیادت میں پولیس کا دستہ بنی گالہ کے قریب پہنچا تو مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کردیا جس کے بعد پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی۔پولیس نے بتایا کہ مظاہرین نے اطراف کی جھاڑیوں اور جنگل کے علاقے میں آگ بھی لگادی۔

متعلقہ خبریں