ورکنگ باؤنڈری: بھارتی فائرنگ سے 4 پاکستانی زخمی

ورکنگ باؤنڈری: بھارتی فائرنگ سے 4 پاکستانی زخمی

ڈیسک:راولپنڈی : ورکنگ باؤنڈری پر بھارت نے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 پاکستانی شہری زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہفتے سے ورکنگ باؤنڈری کے ہرپار، چھپرار، پوکھلیاں اور شکر گڑھ سیکٹرز پر وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج موثر طریقے سے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنارہی ہے جبکہ بھارت کی جانب سے وادی نیلم میں کنٹرول لائن پر پاکستانی چوکی کو تباہ کرنے کا دعویٰ جھوٹا ہے۔

متعلقہ خبریں