Daily Mashriq


وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی گرفتاری کے وارنٹ جاری

وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی گرفتاری کے وارنٹ جاری

ویب ڈیسک:آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت میں پیش نہ ہونے پر احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے وزیر خزانہ کے خلاف دائر کردہ اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی تاہم اسحاق ڈار پیش نہیں ہوئے۔ اسحاق ڈار کے وکیل خواجہ حارث نے ملزم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تاہم معزز جج محمد بشیر نے درخواست مسترد کرتے ہوئے اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت دو نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے اسحاق ڈار کی عدم پیشی پر ان کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

متعلقہ خبریں