Daily Mashriq


نوازشریف اور شہباز شریف کا مولانافضل الرحمٰن کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

نوازشریف اور شہباز شریف کا مولانافضل الرحمٰن کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے تاہم پارٹی کا ایک وفد اے پی سی میں شرکت کریگا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی جس میں سعد رفیق، ایاز صادق، خواجہ آصف، حمزہ شہبازاورمریم اورنگزیب سمیت دیگررہنما شریک ہوئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ن کے تاحیات قائدنوازشریف اور پارٹی صدرشہبازشریف جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے 31 اکتوبرکو بلائی گئی اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے تاہم نوازشریف نے اے پی سی میں شرکت کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ ظفرالحق کی قیادت میں ایازصادق، احسن اقبال، سعد رفیق اورخواجہ آصف شامل ہیں۔

 اس سے قبل نوازشریف پارٹی کے مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔ نوازشریف کا پارلیمنٹ ہاؤس میں شہبازشریف نے استقبال کیا اورگلے لگایا۔ نوازشریف کی آمد پرپارلیمنٹ ہاؤس کے باہر(ن) لیگ کے ارکان اسمبلی اور کارکنوں کی جانب سے ’شیرآیا شیرآیا‘ کے نعرے بھی لگائے گئے۔

متعلقہ خبریں