Daily Mashriq


شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے گھر لڑکے کی پیدائش

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے گھر لڑکے کی پیدائش

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کے نامور آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

شعیب ملک نے ٹویٹر اکاونٹ کے ذریعے پر جوش انداز میں خود اپنے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش کی خبر دی۔

خوشی سے نہال شعیب ملک کا کہنا تھا کہ  اٹس آبوائے  ساتھ ہی اہلیہ کی صحت کی بھی خیر خبر دی، شعیب ملک نے دعاؤں کے لیے مداحوں کو شکریہ ادا کیا۔

سوشل میڈیا پر شعیب اور ثانیہ کو مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، قومی کرکٹرز محمد عامر اور شاہد آفریدی نے دونوں کو مبارکباد دی۔ بوم بوم آفریدی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ شعیب اور ثانیہ کو بہت بہت مبارکب ہو، شاہد آفریدی نے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بالی وڈ ہدایت کار و کاریوگرافر فرح خان جو کہ ثانیہ مرزا کی سب سے قریبی دوست ہیں انہوں نے بھی خوش دلی سے مبارک باد پیش کی اور انسٹاگرام پر خاص پوسٹ شیئر کی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک اینیمیٹڈ تصویر شیئر کی جس میں لکھا کہ ’بیٹا ہوا ہے اور میں خالہ 

واضح رہے کہ بچے کی ولادت سے قبل ہی شعیب ملک اور  ثانیہ مرزا نے بچے کا خاندانی نام ’مرزا ملک‘ طے کرلیا تھا۔

متعلقہ خبریں