Daily Mashriq

اسرائیلی طیارے سے متعلق اپوزیشن نے حکومت کی وضاحت قبول کر لی

اسرائیلی طیارے سے متعلق اپوزیشن نے حکومت کی وضاحت قبول کر لی

ویب ڈیسک:اپوزیشن نے اسرائیلی طیارے کی مبینہ آمد سے متعلق حکومت کی وضاحت قبول کرلی۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان میں اسرائیلی طیارے کی آمد سے متعلق افواہوں اور خبروں کی تردید کی جب کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ان کی کی وضاحت قبول کرلی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی طیارہ آنے کی خبر لغو، بے بنیاد اور من گھڑت ہے، اسرائیل کا کوئی طیارہ پاکستان نہیں آیا۔  شاہ محمود قریشی نے سعودی بیل آؤٹ پیکیج پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب فوج بھجوانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، سعودیہ نے مدد کے بدلے فوج کا تقاضا نہیں کیا، مالی امداد کیلئے کوئی شرائط نہیں رکھی گئیں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ذمہ دار شخص ہیں انہوں نے اسرائیل کے جہاز سے متعلق جو وضاحت دی ہےہم اسے قبول کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں