Daily Mashriq


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش

ویب ڈیسک:اوگرا کیجانب سے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لٹر تک اضافے کی سفارش۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے 47 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

وزرات خزانہ سمری کی حتمی منظوری وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد دے گی جس میں اضافہ ہونے یا موجودہ قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا ہے۔

اوگرا نے ماہ اکتوبر کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے اضافے کی تجویز دی تھی لیکن وزیر اعظم عمران خان نے وزرات خزانہ کو قیمتوں میں اضافے سے روک دیا تھا اور قیمتیں برقرار رکھیں تھیں۔

متعلقہ خبریں