Daily Mashriq

مردان ،شوہر نے بیوی کو غیر مرد سمیت قتل کر دیا

مردان ،شوہر نے بیوی کو غیر مرد سمیت قتل کر دیا

مردان (بیورورپورٹ) تھانہ صدر کے علاقے شہزاد ٹاؤن میںمبینہ طور پر شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو غیر مرد سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا ۔پولیس کے مطابق چارسدہ رجڑ کے رہائشی فضل رحمان نے شک کی بناء پر اپنی بیوی مسماة رشیدہ اور ایک شخص شیر باز کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیا ب ہو گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں