Daily Mashriq

ادارےکمزورکوانصاف فراہم کرنےکی طاقت نہیں رکھتے، طاہرالقادری

ادارےکمزورکوانصاف فراہم کرنےکی طاقت نہیں رکھتے، طاہرالقادری

ویب ڈیسک:پاکستان میں  کمزور اور طاقت ور کیلئے الگ الگ قوانین ہیں  ملک میں ادارے کمزور کو انصاف فراہم کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان آمد پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری  کا کہنا تھا نیب کیسز میں کوئی پھنس جائے تو نکلنے کاکوئی راستہ نہیں ہوتا شریف خاندان کوتین بارنوٹسزبجھوائےگئے وہ پیش نہیں  ہوئےشریف خاندان قانون کا سامنانہیں کرسکتا والیوم 10میں ساری تفصیلات  موجود ہیں جوشریف خاندان کوجیل بجھوانے کیلئے کافی ہیں۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ  میں قربانی کیلئے پاکستان آیا اور نوازشرف لندن چلا گیا لندن شریف برادران کا کاروباری وطن ہے۔ طاہرالقادری کا مزیدکہنا تھا سپریم کورٹ سب سےمعتبرادارہ ہے، حکمرانوں کے خاتمے کا وقت قریب ہے نیب کوتاریخی کاکردگی دکھانےکاموقع ملاہے۔

جسٹس باقرنجفی کی رپورٹ پبلک ہونے دیں، حکمران بے نقاب ہوجائیں گے۔

متعلقہ خبریں