Daily Mashriq

کراچی:موسلادھار بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا،11افراد جاں بحق

کراچی:موسلادھار بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا،11افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: کراچی میں بارش برسنے کے ساتھ ہی مسائل کا بازار گرم ہوگیا، نالوں کا پانی بے قابو، مختلف واقعات میں گیارہ  افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

  کراچی میں گزشتہ شب سے ہونیوالی مسلسل بارش نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔

کارساز، سوک سینٹر، گارڈن، ایم اے جناح روڈ پر شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔ کرنٹ لگنے کےمختلف  واقعات میں اب تک گیارہ  افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

صبح سویرے دفاتر نکلنے والے افراد بھی پریشان کا شکار۔ پبلک ٹرانسپورٹ اورآن لائن ٹیکسی سروس بھی سڑکوں سے غائب رہی۔ گھروں کے ساتھ بارش کے پانی سے مساجد بھی محفوظ نہ رہیں۔  

طوفانی بارشوں کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ سرکاری دفاترمیں بھی حاضری معمول سے بہت کم ۔ سندھ حکومت اور کے ایم سی انتظامیہ معمول کے مطابق سڑکوں سے غائب رہی۔

دوسری طرف، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارشوں کا حالیہ سلسلہ اگلے چوبیس گھنٹے تک جاری رہنے کاامکان ہے۔

کراچی میں طوفانی بارشوں کے سسٹم نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں۔ گزشتہ شب سے شروع ہونیوالی بارش نے نشیبی علاقے اور سڑکیں جل تھل ہوگئیں۔

نمائش ہو یا ناظم آباد، لانڈھی ہو یا اورنگی، گلشن حدید، قیوم آباد، ڈیفنس، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، اولڈ ایریا، بلدیہ، سرجانی، ملیر ہرطرف پانی ہی پانی ہے۔

متعلقہ خبریں