Daily Mashriq

صرف ایک لمحے کا فرق ، الوداع اور خوش آمدید سا تھ ساتھ ، خوش آمدید 2017

صرف ایک لمحے کا فرق ، الوداع اور خوش آمدید سا تھ ساتھ ، خوش آمدید 2017

ڈیسک: الوداع 2016 کہیں یا خوش آمدید 2017 یوں تو دونوں ایک ہی بات ہیں لیکن اگر غور کریں تو بہت فرق ہے۔

دنیابھر  میں رات بارہ بجے نئے سال کی آمد کا جشن منانے کی تیاریاں زور و شور سے کی جا رہی ہیں لیکن جہاں باقی دنیا نئے سال کا جشن منانے کا انتظار کر رہی ہے وہاں نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سب سے پہلے پاکستان کے وقت کے مطابق 04:00 بجے ہیپی نیو ایئر شاندار آتش بازی کیساتھ منایا گیا ۔ 

پاکستان بھر میں بھی نیو ایئر نائٹ کی تیاریاں پورے جوش و خروش سے جاری ہیں اور ملک کے مختلف شہروں میں نیو ایئر منانے کی تیاریاں کی جا چکی ہیں۔ 

اس امید اور دعا کے ساتھ کے آنے والا سال خوشیوں اور کامیابیوں کا سال ہو  مشرق ٹی وی کی ٹیم کی طرف سے بھی سب کو سال نو مبارک۔

متعلقہ خبریں