Daily Mashriq

عملے کی غفلت کے باعث ننھی کلی مرجھا گئی

عملے کی غفلت کے باعث ننھی کلی مرجھا گئی

ویب ڈیسک:مردان میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کی وجہ سے  ایک بچی کی جان چلی گئی۔

غفلت یا کچھ اور۔۔۔اسپتال انتظامیہ نےحاملہ خاتون کو اسپتال میں داخلے سے روک دیا۔حاملہ خاتون نے اسپتال کے لیبر روم کے سامنے بچی کو جنم دیاتوشدید سردی اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث نومولود انتقال کرگئی۔ شوہر نے اسپتال انتظامیہ پر الزام عائد کیاکہ خاتون نےویٹنگ روم میں بچی کوجنم دیامگر اسپتال عملہ نہیں آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے میری بیوی کویہ کہہ کرواپس بھیج دیاگیاکہ ولادت میں وقت ہے۔واقعے کے بعد متاثرہ خاندان نے لیبر روم کے باہر داکٹروں کیخلاف احتجاج کیا مظاہرین نے   ذمے داروں کےخلاف کارروائی کامطالبہکیا۔ واقعے کے بعد 5لیڈی ڈاکٹرزاورڈیوٹی پرموجود3نرسزمعطل کردیاگیا۔

 

متعلقہ خبریں