Daily Mashriq


پشاورسمیت ملک کےدیگرعلاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پشاورسمیت ملک کےدیگرعلاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ویب ڈیسک:ملک کےمختلف علاقوں  میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے باعث متعددافراد جاں بحق اور کئی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاورسمیت ملک کے دیگر مقامات پر زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کیے گئے ۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6اعشاریہ 1ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے سےسوات میں ایک شخص جاں بحق اور 9 زخمی جبکہ بلوچستان میں مکان کی چھت گرنے سے 2بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔ جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، بنوں، شمالی وزیرستان، ایبٹ آباد، بڈ گرام،  فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ڈسکہ ،ڈی آئی خان،راولپنڈی، مری، مانسہرہ، شانگلہ، سوات، مینگورہ، اٹک، گلگت ، نتھیاگلی اور گردونواح کےعلاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

متعلقہ خبریں