Daily Mashriq


تاحیات نا اہلی ختم کرنے کا اختیار صرف پارلیمنٹ کے پاس ہے،سینیٹراعتزازاحسن

تاحیات نا اہلی ختم کرنے کا اختیار صرف پارلیمنٹ کے پاس ہے،سینیٹراعتزازاحسن

ویب ڈیسک:سینیٹر اعتزاز احسن  کا کہنا ہے کہ تاحیات نااہلی ختم کرنے کا اختیار پارلیمنٹ کو ہے سپریم کورٹ کو نہیں۔

 نوازشریف کی نااہلی کی مدت کے معاملے پر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےسینیڑاعتزاز احسن نے  کہا کہ تاحیات نا اہلی کوسپریم کورٹ نہیں صرف پارلیمنٹ ہی ختم کرسکتی ہے، اسفند یارولی کیس میں 14 ججوں کا فیصلہ اس کی عدالتی نظیرہے، اس کیس میں سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کوتجویزکیا کہ نیب کے تحت نااہلی مدت 21 سال سے 10 سال کی جائے اورپارلیمنٹ نے اسے 10 سال کیا، کیا اب بھی سپریم کورٹ پارلیمنٹ کو رائے دے سکتی ہے۔

سینیٹر اعتزازاحسن نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کا مقصد سپریم کورٹ پر دباو ڈال کر  نااہلی کی میعاد کو انتہائی کم کروانا ہے، (ن) لیگ والے نا اہلی کی مدت کا معاملہ موجودہ اسمبلی تک لانا چاہتے ہی٘ں اور بھی یہ چاہتے ہیں موجودہ اسمبلی کے ساتھ ہی نااہلی بھی ختم ہوجائے۔

متعلقہ خبریں