نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

ویب دیسک:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت2روپے 98 پیسےفی یونٹ کم کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 بجلی کی قیمت میں کمی دسمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جس کا اطلاق ماہانہ 300 یونٹ تک گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی تقسیم کار کمپنیاں فروری کے بلوں میں عوام کو ریلیف فراہم کریں تاہم لائف لائن اور زرعی صارفین کو اس کا ریلیف نہیں ملے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں