غریب عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

غریب عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے فروری کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا گیا ہے۔ یکم فروری 2018 سے پیٹرول کی قیمت 2 روپے 98 پیسے اضافے کے بعد 84 روپے51 پیسے فی لیٹر ہوگی۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 5 روپے 93 پیسے اضافے کے بعد 64 روپے 30 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 92 پیسے اضافے کے بعد 95 روپے 83 پیسے جب کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 5 روپے 94 پیسے اضافے کے بعد 70 روپے 26 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔دوسری طرف  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت روک دی گئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں