ایبٹ آبادمیں کمسن ملازمہ کی پراسرار ہلاکت پر چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیا

ایبٹ آبادمیں کمسن ملازمہ کی پراسرار ہلاکت پر چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا کے وزیر مشتاق غنی کے بھائی کے گھر کام کرنے والی ملازمہ کی ہلاکت کے واقعے کاچیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے  ازخودنوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے آئی جی خیبر پختونخوا کو 3 دن میں رپورٹ جمع کرانےکی ہدایت کردی ہے۔

علاوہ ازیں ایبٹ آباد میں خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ہائر ایجوکیشن مشتاق غنی کے بھائی کے گھر میں 11 سالہ ملازمہ مصباح کی ہلاکت معمہ بن گئی ہے،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سفارشات پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے بچی کی قبرکشائی کی اجازت دے دی۔

متعلقہ خبریں