Daily Mashriq

حوصلہ بلند ہے جلد عوام کے درمیان ہوں گا، نواز شریف

حوصلہ بلند ہے جلد عوام کے درمیان ہوں گا، نواز شریف

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کا حوصلہ بلند ہے اور وہ جلد عوام کے درمیان ہوں گے۔لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے مریم نواز سمیت اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایا کہ میاں نواز شریف کا مورال بلند ہے اور لاہور میں موسم کی مناسبت سے موڈ بھی خوشگوار تھا۔ میاں نواز شریف نے اس موقع پر میاں محمد بخش کا کلام بھی سنا۔نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری عدم موجودگی میں آپ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر عوام کے حق میں آواز اٹھائیں، میرا حوصلہ بلند ہے جلد عوام میں ہوں گا۔ نواز شریف نے اسپتال اور طبی سہولیات سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ جیل میں بھی قید ہوں اور اسپتال میں بھی قیدی جیسی ہی صورتحال ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں