Daily Mashriq

وزیراعظم کا ریلوے لائنوں کی تعداد میں اضافے کی ضرورت پرزور

وزیراعظم کا ریلوے لائنوں کی تعداد میں اضافے کی ضرورت پرزور

وزیراعظم عمران خان نے شاہراہوں پرٹریفک کے دبائومیں کمی لانے کے لئے ریلوے لائنوں کی تعداد میں اضافے کی ضرورت پرزوردیاہے۔

لاہورریلوے سٹیشن پرجناح ایکسپریس ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریلوے کی ترقی سے سڑکوں پرٹریفک کے دبائو میں کمی آئے گی اور عوام کوسستے اور آرام دہ سفر کی تیزرفتارسہولیات کی فراہمی سمیت سیاحت کوفروغ ملے گا۔نان سٹاپ پُرآسائش ٹرین لاہوراورکراچی کے درمیان چلے گی اورٹرین یہ فاصلہ پندرہ گھنٹے میں طے کرے گی۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں سیاحت کے وسیع مواقع موجودہیں اور ملک میں سیاحت کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ ریلوے کو ترقی دی جائے۔انہوں نے کہاکہ ریلوے ٹیکنالوجی کے لحاظ سے چین دنیا میں سرفہرست ملک ہے اورہم اس سلسلے میں چین سے ضروری مددلیں گے۔انہوں نے کہاکہ مین لائن ون منصوبے سے لوگوں کو سفری سہولتوں کی فراہمی سمیت ریلوے کے شعبے میں انقلاب برپاہوگا۔عمران خان نے وزارت پٹرولیم کو ہدایت کی کہ وہ اپنے سامان کی ترسیل کے لئے ٹرین کے استعمال کوبروئے کارلائے۔ وزیراعظم نے کہاکہ وہ اگلے مہینے چین کادورہ کررہے ہیں اور وہ کراچی سے پشاورتک مین ریلوے لائن کی بہتری اورریلوے ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے چین سے تعاون کی اپیل کریںگے۔

متعلقہ خبریں