Daily Mashriq


رمضان میں شدید گرمی میں نرمی کا امکان

رمضان میں شدید گرمی میں نرمی کا امکان

ویب ڈیسک:محکمہ موسمیات  نے ملک کے مختلف علاقوں  میں بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ  موسمیات کے مطابق  ملاکنڈ،ہزارہ،پشاور،کوہاٹ اوربنوں میں بارش کاامکان ہے ، اس کے علاوہ  راولپنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا،فیصل آباد میں بارش کی پیشگوئی  کی ہےمحکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ  لاہور،اسلام آباد،فاٹا،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بھی  بادل برسیں گےجبکہ  چترال دیر اور سوات میں بھی باران رحمت کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔لاہور میں رات گئے بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ کراچی میں آج بھی شدید گرمی رہے گی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔

متعلقہ خبریں