Daily Mashriq

مردان،بھائیوں نے پسند کی شادی کرنیوالی بہن کو قتل کردیا

مردان،بھائیوں نے پسند کی شادی کرنیوالی بہن کو قتل کردیا

مردان(بیورورپورٹ) تھانہ جبر کے علاقے صاحبزادہ کلے میں گھر کے اندر بھائیوں نے فائرنگ کرکے پسندکی شادی کرنے والی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ مسماة (ع) نے اپنی مرضی سے عمر شاد سے شادی کی تھی جس پر بھائی ناراض تھے۔پولیس کے مطابق صابر اور محبت خان ساکنان چکدرہ گزشتہ روز اپنی ہمشیرہ کے گھر آئے اور گھر کے اندر فائرنگ کرتے ہوئے مسماة (ع)کو ابدی نیند سلا دیا۔ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں