Daily Mashriq


بہن کے قاتل کو جرم ثابت ہونے پرعمر قید کی سزا

بہن کے قاتل کو جرم ثابت ہونے پرعمر قید کی سزا

پشاور(خبرنگار) ایڈیشنل سیشن جج تنویر اقبال نے غیر ت کے نام پر بہن کا گلا گھونٹ کر اسے قتل کرنے کے مقدمہ میں نامز د ملز م کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزاسنادی سرکار کی جانب سے کیس کی پیروی اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر شبانہ شیر تنولی نے کی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم عمر فاروق پر الزام ہے کہ اس نے 18جون 2018کو پولیس سٹیشن فقیرآباد کے حدو د میں غیرت کے نام پر اپنی بہن آمنہ بی بی کو قتل کیا۔ پبلک پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایاکہ ملزم نے ایک سنگین جرم کیاہے اس نے بڑی بے دردی سے ایک معصوم جان لی ہے عدالت نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پرملزم کو عمر قید کی سزا سنادی۔

متعلقہ خبریں