Daily Mashriq

میاں گجر،غازی بابا قبرستان میں خزانے کی تلاش میںقبروں کی کھدائی

میاں گجر،غازی بابا قبرستان میں خزانے کی تلاش میںقبروں کی کھدائی

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورکے مضافاتی علاقہ میاں گجر کے غازی بابا قبرستان میں پراسرار طورپر قبروں کی کھدائی شروع کردی گئی ہے نامعلوم مسلح افراد رات کی تاریکی میں قبرستان کی پرانی قبروں کی کھدائی کرکے بے حرمتی کررہے ہیں جس پر انتظامیہ نے چپ سادھ رکھی ہے مقامی لوگوں کے مطابق غیرقانونی طورپر غازی بابا قبرستان میں لوگ نوادرات اور خزانوں کی تلاش میں قبرکشائی کررہے ہیں رات کے وقت قبرستان میں قبروں کی بے حرمتی اور قبرکشائی کے واقعات نے مقامی لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیلادیاہے اور لوگ عشاء کے بعد گھروں سے نہیں نکلتے قبرستان میں یہ سلسلہ گزشتہ کئی راتوں سے جاری ہے جہاں پرایک درجن سے زائد قبروں کی کھدائی کی گئی ہے، میاں گوجر کے رہائشی مکمل شاہ کے مطابق پورے گائوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے منگل اور بدھ کی درمیانی شب کچھ نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں میاں گجر غازی باباکے قبرستان میں موجود قبریں مسمارکردیں اہل علاقہ نے متعلقہ پولیس سٹیشن نحقی اور دائودزئی کو اس مسئلے کی تحقیقات کامطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ خبریں