Daily Mashriq

وزیراعظم آج مکہ میں او آئی سی کے 14 ویں سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے

وزیراعظم آج مکہ میں او آئی سی کے 14 ویں سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے

وزیراعظم عمران خان آج مکہ میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے 14 ویں سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی میزبانی میں ہونے والی کانفرنس کا موضوع ہے مکہ سربراہ اجلاس اور مستقبل کے لئے اتحاد۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔

اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے تین روزہ دورے کے دوران مدینہ منورہ آمدپرروضہ رسول ۖ پر حاضری دی ' مسجد نبوی ۖ میں نوافل ادا کئے اورامت مسلمہ اورملک کی ترقی اورخوشحالی کے لئے دعاکی۔

متعلقہ خبریں