Daily Mashriq


کالی آندھی شاہینوں کو لے اڑی، 105 پر پوری ٹیم آؤٹ

کالی آندھی شاہینوں کو لے اڑی، 105 پر پوری ٹیم آؤٹ

ناٹنگھم: کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم کالی آندھی کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 105 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ 

ناٹنگھم میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق اور فخرزمان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن امام صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور فخرزمان بھی 22 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔

تیسرے نمبر پر حارث سہیل بیٹنگ کے لیے آئے لیکن ان کی اننگز بھی صرف 8 رنز تک محدود رہی جس کے بعد بابراعظم بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ کپتان سرفراز احمد نے بھی انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 رنز پر وکٹ گنوادیں۔

 بطور سینئر بیٹسمین محمد حفیظ سے سب کو امیدیں وابستہ تھیں لیکن وہ بھی 16 رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، عماد وسیم 1، شاداب خان 0، حسن علی 1 اور وہاب ریاض 18 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے جب کہ اعلان کردہ 12 رکنی اسکواڈ میں سے آصف علی نہیں کھیل رہے ہیں تاہم اگر شروعات اچھی رہی تو بڑا اسکور بنائیں گے، اپنی بولنگ پر پورا اعتماد ہے، محمد عامر اور وہاب ریاض تجربے کار بولر ہیں۔

متعلقہ خبریں