Daily Mashriq


دیرمیںغیرت کے نام پرلڑکی قتل کرنیوالوںکی گرفتاری کامطالبہ

پشاور(مشرق نیوز) اخگرام دیرلوئر میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی عادلہ بی بی کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، لوئر دیرکے مشران خصوصی طور پر ڈی آئی جی ملاکنڈ اورڈی پی او لوئردیرکے نہایت مشکور ہیں جنہوں نے حقائق کومدنظر رکھتے ہوئے ایک ریویو بورڈکا قیام عمل میں لایا جس میں مختلف اضلاع کے پولیس افسران کو شامل کیا گیا جنھوں نے ازسرنو تفتیش کرنے کی تجویزدی تھی،ان خیالات کا اظہارعوامی نیشنل پارٹی جرمنی کے صوبائی صدرملک سلمان شہزادہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نئی سپشل انوسٹی گیشن ٹیم سے التجا ہے کہ عادلہ بی بی عرف نانو کی غیرت کے نام پر قتل میں ملوث افراد کو جلد بے نقاب کیا جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم خیبر پختونخوا پولیس کے مشکور ہیں جنھوں نے غلط تفتیش اورغلط ایف آئی آرپر ڈی ایس پی انوسٹی گشن لوئردیر ہدایت اللہ شاہ ، ایس ایچ او تھانہ خال عبدالرحمان اور آئی او زاہدالرحمان کو چارج شیٹ کردیا ۔ انہوں نے کہاکہ غیرت کے نام پر قتل کی سزا سے بچنے کے لیے جن معصوم افراد کو حراست میں لیا گیا ہیں ان کو انصاف فراہم کیا جائے ۔