پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے

ویب ڈیسک: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے جائزہ مشن اور پاکستان کے مابین ہونے والے اقتصادی جائزہ مذاکرات کی کامیابی کے بعد اہم پیشرفت ، سٹاف لیول کا معاہدہ طے پا گیا۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات کی کامیابی کے بعد پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا۔
اس حوالے سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ملیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ہی 3 ارب ڈالر کی سٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہو جائے گی۔
یاد رہے کہ معاہدہ ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔
آئی ایم ایف اعلامیہ میں پاکستان کے معاشی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا گیاہے کہ آئی ایم ایف شرائط پر سختی سے عمل درآمد کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  بجلی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان، سماعت آج ہوگی