fawad chaudary said may be next time the election may be done on electronic voting machine

آئندہ انتخابات ووٹنگ مشین پر کرائے جا سکتے ہیں،فواد چوہدری

( ویب ڈیسک )الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابات میں شفافیت کا بہترین ذریعہ ہے۔ ٹیکنالوجی کے حوالے سے تمام کام مکمل ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کے مابین اتفاق رائے ہو گیا تو آئندہ انتخابات ای وی ایم پر کرائے جا سکتے ہیں۔ای وی ایم الیکشن کمیشن کی تمام شرائط پورا کرتی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہمارا زور اس لئے ہے کہ یہ انٹرنیٹ کے ساتھ منسلک نہیں ہیں۔ اس میں الیکٹرانک ٹریل کے ساتھ پیپر ٹریل بھی دستیاب ہوگی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں حکومت ن لیگ کی تھی، آزاد کشمیر کے وزیراعظم ن لیگ کے تھے، الیکشن کمیشن کے سینئر ممبر بھی آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے ہم زلف تھے ۔چیف الیکشن کمشنر کی تقرری بھی آزاد کشمیر حکومت نے خود کی جبکہ پولیس اور انتظامیہ بھی ان کے تابع تھی لیکن جب ن لیگ کو الیکشن میں شکست ہوئی تو انہوں نے کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے سوال اٹھایا کہ آخر ایسا کونسا طریقہ اختیار کیا جائے کہ ان کے الزامات دور کئے جا سکیں۔ اس حوالے سے ایک میکنزم تیار کرنا ہوگا جس سے انتخابات کی شفافیت پر سوال نہ اٹھایا جا سکے۔ یہ مشینیں الیکشن کمیشن کی تمام شرائط کو پورا کر رہی ہیں جہاں تک اپوزیشن کا تعلق ہے تو انہوں نے ابھی تک یہ ٹیکنالوجی دیکھی ہی نہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدوار نامزد کر دیئے