555555 3

آئی ایس ایس بی ٹیسٹ آگاہی مہم، چودہ دن سےجاری 30 طلباء کاپہلا بیج مکمل

ویب ڈیسک (مہمند ایجنسی ) مہمند رائفلز فرنٹیئر کور (نارتھ) کی طرف سے مہمند طلباء کے لئے آئی ایس ایس بی ٹیسٹ کے لئے آگاہی مہم جاری ہے،چودہ دن سے جاری 30 طلباء کا پہلا بیج مکمل ہوچکا ہے۔

قبائلی نوجوانوں میں ہر قسم کا ٹیلنٹ موجود ہےمگر ان کو اجاگر کرنے کے لئے ان کو مواقع فراہم کرنا چاہیئے کیونکہ ان میں حب الوطنی کے جذبے پیش پیش ہیں۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، جامع مسجد میں ختم قرآن کریم کی بابرکت محفل کا انعقاد

ان خیالات کا اظہار مہمند رائفلز کیمپ میں جاری چودہ دنوں سے جاری آئی ایس ایس بی ٹریننگ کے آگاہی کلاسس سے کمانڈنٹ مہمند رائفلز کرنل محمد جمیل نے کہا کہ اس ٹریننگ کے بنیادی مقصد یہاں کے نوجوانوں میں آئی ایس ایس بی ٹریننگ کے لئے تربیت دینا تھا تاکہ قبائلی طلباء بھی پاک آرمی میں آفیسر بن سکے۔

آئی ایس ایس بی کی اس آگاہی مہم کے شرکاء نے ایف سی کے پی (نارتھ) اور مہمند رائفلز کے اس اقدام کو ہر قبائلی نوجوان کے لئے مثبت سراہا۔ کیونکہ قبائل بھی پاک آرمی میں فرنٹیئر کور مہمند رائفلز میں بحثیت آفیسر بھرتی ہوسکیں۔انہوں نے اس آگاہی مہم کے ٹریننگ کو مسلسل جاری رکھنے کا بھی مطالبہ کیا تا کہ ہم بھی افواج پاکستان میں بحثیت آفیسر بھرتی ہو سکیں۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ شہدا کی قربانیوں کے نام پر سیاست کر رہی ہے،بیرسٹر سیف