Screen Shot 2021 06 18 at 8.56.21 PM

آرٹلری کور کو جدید بنانے مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے- آرمی چیف

ویب ڈیسک: آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرٹلری سنٹر کا دورہ،آرمی چیف نے کمانڈر 4 کور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبد العزیز کو آرٹلری کور کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے.

آرٹلری کور کے سبکدوش ہونے والے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل ر ہمایوں عزیز سمیت حاضر سروس و ریٹائرڈ افسروں اور سپاہیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی،آرمی چیف کی افسروں اور جوانوں سے ملاقات،آرمی چیف نے تمام پیشہ وارانہ امور میں اعلی معیار بشمول آپریشنز میں بے مثال کارکردگی کو سراہا.

مزید پڑھیں:  پشاور میں قیمتی پتھروں کے کاروبار کیلئے جیمز پروسیسنگ اینڈ ایکسپورٹ سنٹر کے قیام کا فیصلہ
مزید پڑھیں:  لکی مروت :قومی جرگہ کے رکن ادریس خان کی گاڑی پر فائرنگ

آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج آرٹلری کور کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گی، آرٹلری کور کو جدید بنانے مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے.