پنجاب میں مقابلہ سخت، آزاد امیدوار اور ن لیگ کی137،137سیٹیں

ویب ڈیسک: الیکشن 2024ء میں آزاد امیدوار اور ن لیگ کا مقابلہ مزید سخت ہوتا جا رہا ہے۔ خیبرپختونخوا میں کامیابی کے بعد اب پنجاب میں مقابلہ سخت ہو گیا۔
انتخابات کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق صوبہ پنجاب کی 297 میں سے 295 نشستوں میں آزاد امیدوار اور ن لیگ کی 137، 137 سیٹیں ہو گئی ہیں۔
دیگر سیاسی جماعتوں میں پیپلز پارٹی پالیمنٹیرینز کی 10 اور آئِی پی پی اور ٹی ایل پی ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کر سکے ہیں۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان