آنے والی حکومت کے لئے معشیت بہت بڑا چیلنج ہوگا، شیخ رشید

راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ہمارا اصل کیس لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ میں 30 نومبر کو ہوگا، آج سرکاری پراسیکیوٹرز نے دلائل کے لیے پھر وقت مانگا ہے، ہم عبوری ضمانتوں پر دلائل کے لیے تیار تھے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نواز شریف کا نام لیے بغیر کہا کہ مری میں چہل قدمی کرنے سے الیکشن مہم نہیں ہوتی، جب یہ عوام میں ووٹ لینے نکلیں گے انہیں لگ پتا جائے گا۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ الیکشن ہو کر رہیں گے اور شاید اسی سے کوئی بہتری آجائے، جو بھی حکومت میں آئے گا اس کے لیے معشیت بہت بڑا چیلنج ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سارا پاکستان جانتا ہے میں 9 مئی کے واقعات میں شامل ہی نہیں تھا، ایک بورڈ بٹھا دیں جو بے گناہ ہیں، ان کو کیسوں سے نکال دیں لوگوں کے حالات بہت خراب ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کروا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم