آڈیو لیک کا معامل

آڈیو لیک کا معاملہ، سابق وزیرخزانہ ترین کے خلاف مقدمہ درج

شوکت ترین کے خلاف آڈیو لیک کا معاملہ،وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے سابق وفاقی وزیر خزانہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل مبینہ آڈیو کی بنیاد پر سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت ارشد محمود ولد غلام سرور کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ میں درج ایف آئی آر کے مطابق مبینہ آڈیو میں تیمور سلیم جھگڑا اور محسن لغاری سے شوکت ترین گفتگو کر رہے ہیں، مبینہ آڈیو میں بدنیتی پر مبنی گفتگو کی گئی، مبینہ آڈیو میں شوکت ترین نے محسن لغاری کو کہا کہ وفاقی حکومت کو سرپلس بجٹ واپس نہ کیا جائے۔
سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ بغاوت اور اشتعال انگیزی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بتایا تھا کہ شوکت ترین کے خلاف انکوائری مکمل ہو گئی ہے اور حکومت نے ایف آئی اے کو انہیں گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
انکوائری مکمل ہونے پر ایف آئی اے نے وفاق سے شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت مانگی تھی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ڈی آئی خان فائرنگ کی مذمت