آگ اور خون میں ڈوبا غزہ زمین پر جہنم سے کم نہیں، اقوام متحدہ

ویب ڈیسک: قوام متحدہ نے اسرائیلی بربریت کے باعث شمالی غزہ کو زمین پر جہنم سے تشبیہ دی ہے۔ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے زمینی اور فضائی جارحیت جاری ہے جس سے لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں اور انہوں نے سر چھپانے کے لیے ہسپتالوں یا پھر اقوام متحدہ کے کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے۔
اس صورتحال پر اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ غزہ کے شمال میں امدادی ٹرک پہنچانے سے قاصر ہے جہاں اب بھی لاکھوں افراد مقیم ہیں، اگر دنیا پر کوئی جہنم ہے تو وہ شمالی غزہ ہے۔
اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے بڑی تباہی پھیلانے والے دھماکہ خیز ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے 7 اکتوبر سے غزہ اور دیگر مقبوضہ علاقوں میں جاری اسرائیلی جارحیت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جس میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

مزید پڑھیں:  بٹگرام، نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید