اجازت نہ مل سکی

پی ٹی آئی کو لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی ۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسروڈپٹی کمشنر حسن وقارچیمہ نے پی ٹی آئی کی جانب سے لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کے لئے دی گئی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو شہر میں جلسے کی اجازت دینا ممکن نہیں، اس سے شہر کا امن متاثر ہوسکتا ہے۔
این اے 56 راولپنڈی سے پی ٹی آئی کے امیدوار شہریار ریاض نے کہا ہے کہ یہ عوام سے خوف کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی لیاقت باغ میں جلسے کر چکی ہیں۔
شہریار ریاض کا کہنا تھا کہ 6 فروری کو تحریک انصاف کے تمام امیدوار انتخابی ریلی نکالیں گے جو پورے شہر کا چکر لگائے گی۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان وزراء کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا