احمدآباد بم دھماکوں میں 38 مسلمانوں

احمدآباد بم دھماکوں کے الزام میں 38 مسلمانوں کو سزائے موت

بھارتی ریاست گجرات کے شہراحمد آباد میں ہونے والے بم دھماکوں کے الزام میں 38 مسلمانوں کوسزائے موت سنا دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کی خصوصی عدالت نے 2008 میں احمد آباد میں ہونے والے بم دھماکوں کے الزام میں 38 مسلمانوں کو سزائے موت اور11 کو عمر قید کی سزا سنادی۔ گجرات ہائیکورٹ نے عدالت کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔ مقدمے کی سماعت میں تمام افراد کو ورچوئلی پیش کیا گیا۔ گجرات کی خصوصی عدالت نے گزشتہ سال احمد آباد دھماکوں کے کیس میں 77 افراد کیخلاف ٹرائل مکمل کیا تھا۔ ان میں سے49 کو ملزم نامزد کیا گیا تھا جبکہ 28 کو بری کردیا گیا تھا۔احمد آباد میں 2008 میں ہونے والے دھماکوں میں 56 افراد ہلاک اور200 زخمی ہوئے تھے جب کہ پولیس نے دھماکوں میں ایک مسلمان تنظیم کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  چینی کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف وزیراعظم کا کریک ڈاون کا حکم