DMri 8gW4AABTIP

اختیار ولی مجھ سےالیکشن لڑے اورجیت کے دیکھائے،فضل الہی

ویب ڈیسک(پشاور) رسی جل گئی پر بل نہ گیا ایم پی اے فضل الہی کا یو ٹرن،اختیارولی فقیروں کی طرح ووٹ مانگتا رہا یہ جیت اس کی نہیں بلکی ناراض پی ٹی آئی ورکرز کی جیت ہے۔

فضل الہی نے مشرق ٹی وی کے پروگرام مشرق لیڈذ میں ن لیگ کے اختیار ولی کو چیلنج دیا تھاکہ نوشہرہ کا الیکشن ن لیگ جیتی تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے تاہم ن لیگ کے اختیار ولی کے الیکشن جیتنے کے بعد انہوں نے یوٹرن لے لیا۔

مزید پڑھیں:  جامعات میں وی سیز کی عدم موجودگی ، مالی بحران بارے گورنر کا وزیراعلیٰ کو خط

ایم پی اے فضل الہی کا کہنا تھا کہ سیاست سے دوری کیوں کروں اختیار ولی نے کچکول لے کر ووٹ مانگےہیں انہوں نےایک بار پھر چیلنج دے دیا،اختیار ولی ،لیاقت خٹک اور تمام سیاسی جماعتوں کو اکھٹا کرلیں اور پھر مجھ سے مقابلہ کریں میں انہیں شکست دوں گا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا، خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے

انہوں کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف لیاقت خٹک اوراسکے بیٹےکی وجہ نشست ہاری ہے،ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ اختیار ولی نےکچکول لے کر پی ٹی آئی کے ورکرز اور پی ڈی ایم جماعتوں سے ووٹ مانگا ہے اور پی ٹی آئی ورکرز کا شکریہ بھی ادا کیا۔