بلدیاتی نمائندوںسے مذاکرات تعطل کاشکار

اختیارات منتقلی،بلدیاتی نمائندوںسے مذاکرات تعطل کاشکار

ویب ڈیسک : صوبائی حکومت کے بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ ہونیوالے مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں ۔ ایک ہفتے بعد بھی کمیٹی کا اجلاس طلب نہیں کیا جاسکا ہے۔ جس کے بعد سفارشات کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی ہے۔ مشرق ٹی وی کے پروگرام سنٹر پوائنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے میئر مردان حمایت اللہ مایار نے کہا کہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی نمائندوں سے 24نومبر کو ہونیوالے احتجاج کو ملتوی کرنے کی درخواست کرتے ہوئے شکایات کے ازالہ کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کا ایک اجلاس ہوا اور اس میں بلدیاتی نمائندوں نے اپنے تحفظات حکومت کے سامنے پیش کئے ۔
اس کے بعد کمیٹی کا دوسرا اجلاس جمعرات کے روز منعقد ہونا تھا تاہم جمعرات سے اب تک ہمیں کسی پیش رفت سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے اور معاملہ تعطل کا شکار ہے۔ حمایت اللہ مایار نے بتایا کہ بلدیاتی نمائندے رواں برس کے ترقیاتی فنڈز سے محروم ہیں جبکہ اس وقت مالی سال کے 6ماہ بھی گزر گئے ہیں صوبائی حکومت فنڈز کی فراہمی کا وعدہ تو کرتی ہے
تاہم اس حوالے سے باقاعدہ فریم ورک فراہم نہیں کر رہی اسی طرح لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور رولز میں جو ترامیم کی گئی ہیں اس کی واپسی کیلئے بھی کوئی عمل شروع نہیں ہوسکا ہے جس کی وجہ سے بلدیاتی نمائندے تذبذب کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا،ایجنڈا جاری