اعظم نذیر تارڑ

ادارے آئینی حدود میں کام کریں یہی ملک کیلئے بہتر ہے،اعظم نذیر تارڑ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عدالتی اصلاحات کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری کا مطالبہ درست ہے تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں کام کریں یہی ملک کے لئے بہتر ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ ایسی اصلاحات ہوں جن سے عوام کو ریلیف ملے، جمہوریت کو کوئی ڈرنہیں، شکر کریں جمہوریت چل رہی ہے۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ 2جمہوری حکومتوں نے اپنی معیاد پوری کی، انتخابات پرامن ہوئے، جس کو کوئی شکایت ہے متعلقہ فورم پر جائے اور فیصلے لے، اپوزیشن کو احتجاج کرنے کا حق ہے لیکن احتجاج قانون کے دائرہ میں ہونا چاہئے۔
وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے فل کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں جسٹس تصدق جیلانی کی سربراہی میں کمیشن بنایا، ایک سیاسی جماعت کی وجہ سے جسٹس جیلانی کمیشن چھوڑ گئے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا موجودہ بنچ ازخود نوٹس کی سماعت کرے یا فل کورٹ بنائے حکومت کو اعتراض نہیں، عدلیہ کے حوالے سے حکومت کی واضح پالیسی ہے جس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  روٹی کی قیمت میں کمی، 100 گرام روٹی 15 روپے مقرر