796304 7331758 aghaali updates

اداکار آغاعلی نے پشتو زبان پر کی گئی تنقید کے باعث معافی مانگ لی

ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف اداکار آغا علی ایک شو میں پشتو زبان سے متعلق تبصرے پر تنقید کے باعث معافی مانگ لی، حال ہی میں اداکار آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف کو مارننگ شو میں وزن پر بات کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے بعد اداکار نے اہلیہ سے وزن نہ بڑھانے کے وعدے سے متعلق انسٹاگرام پوسٹ پر وضاحت بھی کی، جس کے بعد گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر آغا علی کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہوئی تھی اور اس پر بھی انہیں تنقید کا سامنا ہے، وائرل ہونے والی ویڈیو میں آغا علی، ایک شو میں فیصل قریشی اور نیلم منیر کے ساتھ موجود تھے،وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں نیلم منیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آغا علی نے کہا تھا کہ شوٹ کے دوران ہم بیٹھے ہوتے ہیں اردو میں بات چل رہی ہے کہ اچانک سے کوئی پشتو میں بات کرنا شروع کر دیتا ہے۔آغا علی نے مزید کہا تھا کہ پشتو سننے کے بعد جب آپ اپنے ارد گرد دیکھتے ہیں تو میری ہیروئن، جس سے آپ کو حساس فیلنگز محسوس ہوتی ہیں، وہ پشتو میں بات کر رہی ہوتی ہے۔ویڈیو میں شوٹنگ کے دوران سیٹ پر نیلم منیر کی جانب سے پشتو میں فون پر بات کرنے کی بات مزاحیہ انداز میں ہوئی تھی اور آغا علی کی بات پر وہاں موجود میزبان فیصل قریشی سمیت دیگر شرکا ہنستے ہوئے دکھائی دیے۔تاہم حال ہی جب یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو کچھ صارفین کی جانب سے آغا علی پر شدید تنقید کی گئی کہ انہوں نے اس شو کے دوران پاکستان کی علاقائی زبان پشتو کا مذاق اڑایا تھا۔جس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں آغا علی نے معذرت کی اور لکھا کی اگر کسی کا بھی دل دکھا ہے 5 سال پرانی ویڈیو کلپ دیکھ کر تو میری طرف سے معذرت ہے۔آغا علی نے لکھا کہ جس پٹھان دوست سے یہ مذاق ہو رہا تھا وہ (نیلم منیر) خود بھی بے ساختہ ہنس رہی تھیں کیونکہ وہ میرا ارادہ جانتی تھیں پھر بھی کسی کی دل آزاری ہوئی تو میں معذرت چاہتا ہوں۔انہوں نے ایک علیحدہ ٹوئٹ میں لکھا کہ میں نے کئی شوز میں کہا ہے کہ ‘ پٹھان، پاکستان کی سب سے محنتی قوم ہے’، افسوس کہ ایسی باتیں لوگ وائرل نہیں کرتے۔ آغا علی نے لکھا کہ میں نے ایک پٹھان وزیر اعظم کو ووٹ دیا ہے کیونکہ میں پٹھانوں کو اتنا قابل سمجھتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  رومانوی کردار ادا کرتے کرتے حقیقی محبت بھی ہو جاتی ہے، نوال سعید