ersa

اداکارہ ارساغزل اوراداکارساجد شاہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ویب ڈیسک (کراچی)معروف اداکارہ ارسا غزل معروف اداکار ساجد شاہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔ارسا غزل ٹی وی کی ناصرف ایک معروف اداکارہ ہیں بلکہ اداکارہ اشنا شاہ کی بہن اور ورسٹائل اداکارہ عصمت طاہرہ کی بیٹی ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شوہر ساجد شاہ اور سوتیلے بیٹے کے ہمراہ ایک خوشگوار موڈ میں تصویر شیئر کی ہے اور اپنی پوسٹ میں اداکارہ شگفتہ اعجاز کو بھی ٹیگ کیا۔