نوشہرہ، پی ڈی ایم نے 16 ماہ میں ملک کا بیڑا غرق کردیا، ادریس خٹک

ویب ڈیسک: نوشہرہ میں بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح سیاسی گہما گہمی میں تیزی آ گئی ہے۔ ضلع نوشہرہ کی تحصیل جھانگیرہ کے علاقہ پیتاؤ میں تحریک انصاف کے انتخابی جلسے میں حلقہ پی کے 86 کے امیدوار ادریس خٹک نے کہا کہ پی ڈی ایم نے 16 ماہ میں ملک کا بیڑا غرق کردیا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے آزاد امیدوار ادریس خٹک کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئِی نے ہمیشہ حق کیلئے آواز بلند کی، کامیاب ہونے کےبعد عمران کے وفادار رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ 16 ماہ میں پی ڈی ایم حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کردیا۔ مہنگائ کے پہاڑ کھڑے کردیے۔ گیس ہے نہ بجلی سابق حکمرانوں نے غریب کی زندگی اجیرن بنا دی۔
حلقہ پی کے 86 کے امیدوار ادریس خٹک کا جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلام کے نام پر ووٹ لینے والے عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر 8 فروری کو سب کچھ بہا کر لے جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری