ادویات فنڈز

ادویات اور طبی آلات کے فنڈز روکنے سے ہیلتھ سسٹم جام ہو گیا

ویب ڈیسک:ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کیلئے ادویات اور طبی آلات وغیرہ کیلئے مختص5ارب روپے کے فنڈز محکمہ خزانہ کی جانب سے واپس لینے کی وجہ سے صوبہ بھر میں ہیلتھ سسٹم مکمل طورپرجام ہوگیاہے ہیلتھ سیکرٹریٹ کے ذرائع نے بتایاکہ رواں مالی سال کے بجٹ میں ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کیلئے ادویات، طبی آلات اور لیبارٹری سامان کی خریداری کیلئے5ارب روپے مختص کئے گئے ہیں محکمہ خزانہ کی جانب سے یہ پیسے جاری کئے گئے تھے لیکن اس کو دوبارہ ڈی پنچ کردیاگیاجس کی وجہ سے مذکورہ خریداریاں متاثر ہوئی ہیں ذرائع نے بتایاکہ اس رقم میں سے ایک ارب روپے نچلی سطح کے ہسپتالوںکے سامان اور ادویات کی خریداری کی مدمیں مختص تھے جس میں سے زیادہ ترہسپتالوں کیلئے سامان خریداگیاہے تاہم یہ پیسے سپلائی کمپنیوںکو جاری نہیں کئے گئے ہیں محکمہ خزانہ کی جانب سے روکے گئے پیسوں میں2 ارب روپے نئی ادویات کی خریداری کیلئے جبکہ ایک ارب روپے ایکسریزاور لیبارٹری وغیرہ کے سامان اور تقریبا ایک ارب روپے طبی آلات کیلئے مختص تھے یہ فنڈز واپس کئے گئے ہیں اور اس کو نکالا نہیں جاسکتا ہے جس کے نتیجے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے اور سروس ڈیلیوری سسٹم متاثر ہورہا ہے اس ضمن میں ڈی جی ہیلتھ آفس کے ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شدید مالی بحران اور فنڈز کی بندش سے پورا نظام بیٹھ گیا گیا ہے جس کیلئے فنڈز کا اجرا ناگزیر ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگرد حملے کا ایسا جواب دیں گے کہ یاد رکھا جائیگا،وزیر داخلہ