ارشد شریف سے متعلق

ارشد شریف سے متعلق اپنے متنازع ٹویٹ پر مریم نواز کی معذرت

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف سے متعلق متنازع ٹویٹ پر معذرت کرلی
ویب ڈیسک: ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے ٹویٹ کا مقصد کسی پر طنز کرنا نہیں تھا بلکہ یہ ماضی سے سبق سیکھنے پر تھا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ارشد شریف سے متعلق ٹویٹ ہٹا رہی ہوں اور اس سےکسی کو تکلیف پہنچی ہے تو معذرت خواہ ہوں، میرا ہرگز ایسا ارادہ نہیں تھا۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ دعا ہےکہ کبھی کسی کو اس تکلیف سے نہ گزرنا پڑے، سوگوار خاندان کے لیے دعا گو ہوں۔

مزید پڑھیں:  دبئی، سیلابی صورتحال، پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ہیلپ لائن سینٹر قائم